789

روس میں کل ہونے والی سالانہ”روسی بحری پریڈ”میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی بحری بیڑہ روس کے شہرسینٹ پیٹرزبرگ میں لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی بحریہ کی جانب سے شاندار استقبال

سینٹ پیٹرزبرگ رپورٹ: شاہد گھمن + محمد آصف صدیقی
پاکستان نیوی کا پی این ایس اصلت نامی بحری بیڑہ پہلی بارروس کی بحری پریڈ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے پاکستان نیوی کے مشن کمانڈورفیصل عباسی کی سربراہی میں روس پہنچ گیا ہے اس پر پاکستان نیوی کے 300اہلکار بھی روس پہنچے ہیں .

جہازکے کپتان غلام اکبر شاہ ہیں یہ جہاز روس میں 3روز قیام کرے گا اورکل اتوار کو ہونے والی روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ میں حصہ لے گا ۔ روسی بحریہ کے اعلیٰ حکام ، سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے سفیر قاضی محمد خلیل اللہ ، سینٹ پیٹرزبرگ میں اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عبدالرئوف رند کے علاوہ دیگر افسران نے پی این ایس اصلت کا شاندار استقبال کیا۔

پاکستان نیوی کے کمیشن کمانڈورفیصل عباسی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ روس نے ہمیں اپنی سالانہ بحریہ پریڈ میں پہلی مرتبہ بلایا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ روس اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور آئندہ بھی باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

پاکستان نیوی کے کمیشن کمانڈورفیصل عباسی کی سینٹ پیٹرزبرگ پہنچنے پر”ورلڈ پوائنٹ نیوز” سے خصوصی گفتگو

کل روس کے مین بحریہ پریڈ کے سینٹر سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوی ڈے بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا ۔ اس بحری پریڈ میں فصائیہ کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، جنگی بحری بیڑے اور آبدوزیں حصہ لیں گی ۔ یہ بحری پریڈ سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوا،ریورسے بالٹکس تک ایک وسیع و عریض سمندری حدودپر انعقادپذیر ہوگی جس میں روسی بحریہ کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

پاکستان نیوی کے کمیشن کمانڈورفیصل عباسی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو کل بروز اتوار 3 سے 5 بجے پاکستان نیوی کے بحری بیڑا پی این ایس اصلت پر وزٹ کی دعوت بھی دی گئی ہے.


بیوروچیف ورلڈ پوائنٹ نیوز محمد آصف صدیقی کا پاکستان نیوی کے کمیشن کمانڈورفیصل عباسی ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں