319

روس نے دو جوہری اسلحہ بردار طیارے وینیزویلا پہنچا دیئے

ماسکو(ورلڈپوائنٹ نیوز) روس نے جوہری اسلحہ بردار دو بمبار طیارے وینزویلا پہنچا دیے ہیں۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب روس اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، دو ٹی یو- 160 طیارے 10 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کل صبح کاراکس کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پر پہنچے۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان طیاروں میں جوہری اسلحہ بھی موجود ہیں یا نہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارے کب تک وینزویلا میں موجود رہیں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں