ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) سویڈن کی جانب سے دو روسی سفارتکاروں کو ویزا جاری نہ کرنے کی بنا پر روس نے ایک سویڈش سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سویڈش سرکاری ٹیلی ویژن SVT کی خبر کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ روس نے کل سویڈش سفارتکار کو اس ملک سے روانہ ہونے کا حکم دیا ہے۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ دو روسی سفارتکاروں کو ویزوں کا اجراء نہ کیے جانے کی بنا پر روس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔
سویڈش وزارت خارجہ کی ترجمان ڈیانا قدہیب نے روس کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے بحران کا موجب بننے والے اشخاص کے حوالے سےمعلومات فراہم کرنے سے گریز کیا۔