311

روس کے شہر ریزان میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش , پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم زملیا چستوا پاکستانسوف ( روس) کے عہدیداروں نے نمائش کا دورہ کیا

روس کے شہر ریزان میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش جاری ہے ۔ اس نمائش کے آرگنائزر ہیں جناب ذوالفقار صاحب جو کہ اس فیلڈ میں اچھا تجربہ رکھتے ہیں ۔ تقریباً 40 سے زائد سٹالز پر پاکستانی مصنوعات کی شاندار نمائش اور سیل جاری ہے۔
گذشتہ روز 9 ستمبر 2017 ہفتہ کے روز پاکستانی کمیونٹی زملیا چستوا پاکستانسوف ( روس) کے عہدیداروں نے نمائش کا دورہ کیا ۔ 8 ستمبر 2017 کی شب پاکستانی کمیونٹی روس (زملیا چستوا پاکستانسوف روس) کے چئرمین جناب نور حبیب شاہ صاحب کی قیادت میں 10 افراد کا وفد روس کے شہر ریزان پہنچا جن میں شامل تھے پاکستانی کمیونٹی روس ( زملیا چستوا پاکستانسوف روس) کے صدر خلیل الرحمان ، نائب صدر محبوب بھٹی ، جنرل سیکریٹری عبدالخالق راٹھ ، کوارڈینیٹر اعجاز احمد تبسم ، وسیم عباس ، مبشر ، شاہد محمود ، شہباز بٹ ، ان تمام افراد کی گورد ریزان میں آمد پر نمائش کے آرگنائزر جناب ذوالفقار صاحب نے تمام افراد کا پرتباک استقبال کیا اور شام کے کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی ۔
9 ستمبر کی صبح تمام افراد نمائش کا دورہ کرنے کے لیے شہر کے مشہور شاپنگ سینٹر “ایم فائیو مال” پہنچےجہاں پر انہوں نے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا ۔
نمائش کے اختتام پر آرگنائزرجناب ذوالفقار صاحب کی جانب سے خریداروں کے لیے قرعہ اندازی کا پروگرام رکھا گیا تھا ۔
قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کے لیے تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں زملیا چستوا پاکستانسوف ( روس) کے چئیرمین نور حبیب شاہ ، نائب صدر محبوب بھٹی، جنرل سیکریٹری عبدالخالق راٹھ ، اور کوارڈینیٹر اعجاز احمد تبسم نے جیتنے والے خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
قرعہ اندازی میں گرینڈ پرائز جو کہ 10,000 روبل کی انعامی رقم تھی وکٹوریہ نامی لڑکی کے حصے میں آئی اور پاکستانی کمیونٹی روس( زملیا چستوا پاکستانسوف روس) کے صدر جناب خلیل الرحمان صاحب نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ یہ رقم وکٹوریہ کو پیش کی اور نمائش میں موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں