ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے شہر سرگت سے ماسکو جانے والی نجی مسافر ائیر لائن SU1515 میں سوار ایک مسافر نے دھمکی دی کہ میرے پاس ہتھیار ہے اپنےطیارے کا رخ افغانستان کی جانب موڑ دو جس پر جہاز کے پائلٹ نے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد روس کے تمام ائیرپورٹس پر ہائی الرٹس جاری کرکے پولیس طلب کرلی گئی .
(video courtesy RIA)
پائلٹ نے جہاز کو ہانتی ماننسک ائیر پورٹ پر اتار لیا جہاں پر سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ اغواکار کو گرفتار کرلیاہے . ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا اور ذہنی مریض بھی بتایا جاتا ہے