251

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں پہلی فوڈ ورلڈ چیمپیئن شپ پاکستانی ریسٹونٹ نے جیت لی

سینٹ پیٹرز برگ(رپورٹ :شاہد گھمن) روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ میں پہلی فوڈورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسٹورنٹ نے مقابلہ جیت لیا،

تفصیلات کے مطابق آج روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ورلڈ فیڈریشن آف دی ریسٹورنٹ سپورٹ کے زیر اہتمام پہلا عالمی مقابلہ ہوا جس میں اٹلی، فرانس، آذربائیجان، جرمنی،روس، اسرائیل، بیلا روس، سربیا،پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ریسٹورنٹس نے حصہ لیا اور اپنے اپنے ممالک کے روائتی کھانے بنائے جبکہ سینٹ پیٹربرگ میں پاکستانی جیسمین ریسٹورنٹ نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا

اور پاکستانی لذت بھرے کھانے تیار کئے ،ہر کوئی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوا کھانوں کو بے حد پسند بھی کیااور روس میں یہ پہلا عالمی مقابلہ پاکستانی ریسٹورنٹ نے جیت لیا ۔ آخر میں جیسمین ریسٹورنٹ کے مدثر اور آصف صدیقی کو ورلڈ فیڈریشن آف دی ریسٹورنٹ ۔سپورٹ کی جانب سے ڈپلومہ اور ٹرافی دی گئی۔

پاکستان ایمبیسی ماسکونے عالمی مقابلہ جیتنے پر پاکستانی آصف صدیقی اور مدثر کی مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا ہے


خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں