285

روس کے شہر کیمی رووکے شاپنگ مال میں آتشزدگی‘بچوں سمیت 48افراد ہلاک

ماسکورپورٹ: شہزاد احمد جنجوعہ، میاں شمس
روس کے شہر کیمی رووکے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے بچوں سمیت 48افراد ہلاک ہوگئے ہیں،43افراد شدید زخمی 69 افراد لاپتہ ہیں،ریسکیو کی مدد سے 200 افراد کو شاپنگ سنٹر سے نکال لیا گیا ہے، آگ پر پانے کی کوششیں جاری ہیں عمارت کے گرد دجنوں فائر فائیڑ گاڑیاں لوگوں کوریسکیوکرنے اور آگ بجھانے کی سر کوششیں کر رہی ہیں۔آگ سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں نے بچوں کو بہت متاثر کیا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب شاپنگ سینٹرمیں قائم سینیما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے آگ دوسری منزلوں کی جانب پھیلتی گئی جہاں شاپنگ سینٹرزمیں موجود لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کراپنی جانیں بچانے کی کوششیں کیں، کم ازکم 64 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن میں دو سال سے 17 سال تک کے 41 بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شاپنگ سینٹر کا 2013 میں افتتاح ہوا تھا جس میں سنیما ہالزکے علاوہ، ریستوران، ایک ساؤنا باتھ، ایک باؤلنگ ایلی اور بچوں کا ایک چڑیا گھربھی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں