273

روہنگیا بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو طلب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روہنگیا بحران پر اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا،فوٹو:انٹرنیٹ
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روہنگیا بحران پر اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ریاستی مظالم کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری آنتونیو گوتریس خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور حکام روہنگیا اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بریفنگ دیں گے جب کہ بحران سے متعلق زمینی حقائق پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
سلامتی کونسل کا اجلاس 7 ممالک کی درخواست پر بلایا گیا ہے ان میں امریکا ، فرانس ، برطانیہ، مصر ، قازقستان ، سینیگال اور سوئیڈن شامل ہیں۔ مذکورہ ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے مطالبہ کیا تھا کہ ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کی جانب سے جاری آپریشن کے حوالے سے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا جائے اور عالمی ادارے کا مؤقف واضح کیا جائے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں