433

آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل نے روس کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت خلیل الرحمن کوسال 2019 اور 2020کے لیے روس کاصدر نامزد کر دیا

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) دنیا بھر میں اوورسیزپاکستانیوں کی واحد تنظیم آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل نے روس کے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت خلیل الرحمن کوسال 2019 اور 2020کے لیے روس کاصدر نامزد کر دیا ہے. دوست احباب و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا. جبکہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی خلیل الرحمن کو آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد دی.

پوری دنیا میں پھیلی ہوئی اس تنظیم آپوورلڈ کےمرکزی چئیرمین زاہد شیخ نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ اس کی تنظیم سازی کے لیے خلیل الرحمن نے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ اور دیگر ریاستوں میں پاکستانیوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے.

خلیل الرحمن نے ورلڈ پوائنٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں بسنے والے پاکستانیوں کو پوری دنیا کے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ منسلک کرکے پاکستانی کمیونٹی روس کی پہچان بنانے کی اشد ضرورت تھی جس کے لیے انٹرنیشنل پلیٹ فارم بہت ضروری تھا اس لئے مجھے خوشی ہے کہ آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔ انشا اللہ میں ان کی زمہ داری پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور روس میں بسنے والے پاکستانیوں کو اس تنظیم کی وساطت سے اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ یکجا کروں گا.

خلیل الرحمن نے مزیدکہا کہ میری روس میں بسنے والے تمام پاکستانیوں سے آل پاکستان نیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل روس میں شمولیت کی دعوت عام ہے آئیں اور ہم سب ملکراوورسیزپاکستانیوں میں اپنی ایک خاص پہچان بنائیں.

انہوں نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد آل پاکستان نیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشنل روس کی باڈی کا اعلان کریں گے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن مرکزی قیادت جاری کرے گی.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں