اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار افراد کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز اور قابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر کے دورے سے واپسی کے بعد واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔
The grief & anger of the ppl of Pak on Sahiwal incident is understandable & justified. I assure the nation that when I return from Qatar not only will the guilty be given exemplary punishment but I will review the entire structure of Punjab police & start process of reforming it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 21, 2019
عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس کے ڈھانچے کا مکمل جائزہ لوں گا اور اس میں اصلاحات لانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے ہفتے کو ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دیا تھا۔