314

اٹھترویں یوم آزادی پر روس میں مقیم پاکستانیوں کے لیے عظیم تحفہ

ماسکو(ورلڈپوائنٹ نیوز) روس میں موجود تمام پاکستانیوں کو بہت بہت مبارک ہو کہ ان کی نمائندہ تنظیم زملیا چستوا پاکستانسوف (روس) پاکستانیوں کی تنظیم روس کے چئیرمین  نور حبیب شاہ اور صدر  خلیل الرحمان  اور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں سے الحمدللّٰہ مورخہ پاکستانی کمیونٹی کا اندراج فیڈریشن آف ایمیگرینٹس روس جو کہ روسی گورنمنٹ سے منظور شدہ ادارہ ہے اس میں کروا دیا گیا ہے۔

رجسٹریشن کے وقت زملیا چستوا پاکستانسوف روس کے صدر جناب خلیل الرحمان صاحب ، نائب صدر محبوب بھٹی ، جنرل سیکریٹری عبدالخالق راٹھ ، کوارڈینیٹر اعجاز احمد تبسم ،عادل مسعود شیخ اور شہباز بٹ فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کے دفتر میں موجود تھے جہاں پر رجسٹریشن کی ساری کاغذی کاروائی مکمل ہوئی ، زملیا چستوا پاکستانسوف (روس) کے صدر خلیل الرحمان اور فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کے صدر کویینوف وادیم وکٹرویچ
جناب عبدالمجید نے رجسٹریشن کے کاغذات پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر موجود فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کی عہددار محترمہ منظورا کاخورووا صاحبہ ، فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کے صدر عبدالمجید صاحب اور زملیا چستوا پاکستانسوف (روس) کے تنظیمی عہدیداروں کے درمیان مختلف ایشوذ پر تبادلہ خیال ہوا جس میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئ کہ روس میں موجود غیر قانونی قیام پذیر پاکستانیوں اور ایسے پاکستانی جو کہ روس کی جیلوں میں ہیں ان کے لیے بہترین لائحہ عمل بنایا جائے جس پر فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کے نمائندوں نے آمادگی کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اسکے علاوہ فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کے صدر جناب عبدالمجید صاحب نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فارن منسٹری اور منسٹری آف کلچر سے بھی پاکستانی کمیونٹی کے متعلق بات چیت کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے پاکستانی کمیونٹی کی کھیلوں میں ذیادہ سے زیادہ نمائندگی ہو جس میں پاکستانی کمیونٹی کی فٹ بال اور والی بال کی ٹیمیں بنائی جائیں ۔

فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کے صدر نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ فیڈریشن پاکستانی کمیونٹی کے لیے کلچرل ہال بھی مختص کرے گی جہاں پر پاکستانی کمیونٹی اپنے ثقافتی پروگرامز اور مذہبی تہوار منانے کا اہتمام کر سکے گی ، دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن کی یہ بھی کوشش ھوگی کہ پاکستانی کمیونٹی کو ایک دفتر مہیا کیا جائے جہاں پر کمیونٹی میٹنگ وغیرہ کا اہتمام ہو سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے مساجد میں جگہ کی فراہمی میں بھی مدد کی جائے گی۔
زملیا چستوا پاکستانسوف (روس) کے صدر نے ان تمام باتوں پر فیڈریشن آف ایمیگرینٹس کے صدر جناب عبدالمجید صاحب کا بے حد شکریہ ادا کیا اور ساتھ اس بات کی دعوت بھی دی کہ وہ انشاءاللہ فیڈریشن کے صدر کی ایمبیسڈر آف پاکستان جناب خلیل اللہ قاضی صاحب سے معلاقات بھی کروائیں گے تاکہ معاملات اور بھی اچھے طریقے سے طے پائیں ۔

پاکستانی کمیونٹی گورنمنٹ کے ایک اور ادارے میں باقاعدہ رجسٹرڈ ھو چکی ہے اس سے نا صرف گورنمنٹ کی سطح پر پاکستانی کمیونٹی کو پذیرائی ملے گی بلکہ فیڈریشن آف ایمیگرینٹس میں رجسٹرڈ باقی کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا موقع ملے گا اور یہ چیز مستقبل میں انشاءاللہ پاکستانیوں کے لیے عزت اور خوشخالی کا باعث بنے گی ۔ دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالی اسی طرح زملیا چستوا پاکستانسوف (روس) کو پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی توفیق دیتا رہے اور پاکستانیوں کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوتی رہیں ۔ آمین

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں