402

سراج رئیسانی پاکستان کا سرمایہ تھے اور ان کی کمی مدتوں رہے گی،چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 سے زائد افراد کی شہادت کے واقعہ کے بعد صوبے کی فضا سوگوار ہے اور حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ مستونگ پر 2 روزہ سوگ کے اعلان پر تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہے ،

مستونگ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔انہو ں نے نمائندہ ورلڈ پوائنٹ نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی مخلص اور قابل سیاستدان سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا ،ایسے محب وطن پاکستان کا سرمایہ تھے اور ان کی کمی مدتوں رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ تمام پاکستانی متحد ہوکردشمن قوتوں کوشکست دیں گے۔اور پاکستان کو مضبوط قلعہ بنائیں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں