ماسکو(ورلڈ پوائنٹ ) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ ایسٹرکے موقع پر سری لنکا میں کوئی بھی روسی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم سری لنکا میں ہمارا سفارت خانہ مزید معلومات اور اپنے سیاحوں کی معاونت میں مصروف ہے
آج سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک جب کہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی شہریوں سمیت 35 غیر ملکی بھی شامل ہیں