318

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارت خانے کا اہم اقدام

ریاض(چوہدری سرفرازاحمد سے) پاکستانی سفارت خانے نے سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم یا جیلوں میں بند پاکستانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے ہم وطنوں کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا کہ ہے کہ ویزہ ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں مقیم یا جیلوں میں بند پاکستانی اپنی معلومات سفارت خانے کو ارسال کریں۔

اعلامیے کے مطابق وطن واپسی کے خواہش مند افراد خروج نہائی فارم سفارت خانے میں جمع کرائیں تاکہ اُن کی پاکستان واپسی کے لیے قانون کے مطابق ہر ممکن کوشش کی جاسکے اور یہ معاملہ سعودی حکام کے سامنے بھی اٹھایا جائے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں خصوصا پاکستانی مزدوروں کو متوجہ کیا گیا اور ساتھ میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ معلومات جمع کروانا خروج نہائی کے حصول کی ضمانت نہیں اس کے لیے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتی الامکان پاکستانیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ریاض میں موجود پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے ایک لنک بھی دیا گیا ہے جس میں فارم موجود ہے، متعلقہ افراد اس کو آن لائن بھر کر بھی جمع کرواسکتے ہیں علاوہ ازیں فارم کی کاپی بھی سفارت خانے سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں