245

سعودی عرب :ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثہ ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ،گاڑی جل کر راکھ ہوگئی
ریاض ((چوہدری سرفراز احمد سے))سعودی عرب کے شہر عر عر میں گاڑی اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی اور مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت بھی نہ ہو پائی ۔ حادثے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مقامی شہری دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر سفر کے دوران تیز رفتاری اور موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ ضرور پہنیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں