454

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے گفتگو کے دوران دنوں راہنمائوں نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے معاملے کے بارے میں صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا آپس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے صحافی جمال خشوگی کے قتل اور اس پر ہونے والی تحقیات پر خصوصی گفتگو کے علاوہ شام کے مسئلے، مشرق وسطیٰ کے حالات اور توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا.

دوران گفتگو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی گئی جبکہ تاہم کریملن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو سعودی عرب کے دورہ کا دعوت نامہ کی تصدیق کی ہے

روس کے صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوکوف نے صحافیوں کو بتایاتھا کہ صدر پیوٹن کی سعودی عرب کے دورے کے لئے رضامندگی ہے، لیکن اس کے بارے میں صدر پیوٹن سے مشورہ کر کے بہت جلد ‌لائحہ عمل تیارکیا جائے گا. سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اکتوبر 2017 میں روس کا سرکاری دورہ کیاتھا جبکہ صدر پیوٹن نے فروری 2007 میں سعودی عرب کا پہلی بار دورہ کیا.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں