656

سفارت خانہ پاکستان برادری کے مسائل کے حل کےلئے دن رات کوشاں ہے سفیر پاکستان خالد عثمان

بلا شرعی مجبوری حج ادا نہ کرنے والوں کے لئے سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں محمد مزمل عطاری

ایتھنز(میاں وقار احمد لادیاں )جامع مسجد قبا کوستا دینو پولیو 55.کوکینو میلو آخرنے سفیر پاکستان نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا دوسرے یورپی ممالک کی نسبت یونان میں مقیم پاکستانیوں کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے اپنی تعیناتی کے دوران لوگوں سے براہ راست رابطہ اور ملاقاتیں کر کے سفارت خانہ پاکستان کے متعلقہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے.

آج ہر پاکستانی بناء سفارش کے سفارت کے متعلقہ کام کے سلسلہ میں سفارت خانہ آسکتا ے آپ لوگ کسی بھی مسئلہ کے لیے سفارت خانہ پاکستان کے واہٹس اپ نمبر پر میسج کر سکتے ہیں فیملی ویزہ اور کاغذات کی تصدیق کے لئے اعلی حکام اور پاکستان میں یونان کے تعینات ہونے والے سفیر سے ملاقات کر کے انھیں اس بارے آگاہی دی انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ے امید ہے اسکے مثبت نتائج حاصل ہونگے نماز جمعہ ایام حج شروع ہونے پر محمد مزمل عطاری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اللہ کے حبیب سے پوچھا گیا اللہ تعالیٰ کو کونسا عمل پسند ے آپ نے فرمایا الله اور اسکے رسول پر ایمان لانے کے بعد حج مقبول افضل عبادت ے حج بیک وقت مالی روحانی بدنی تینوں پہلوؤں پر مشتمل ہونے کیوجہ سے نمایاں اہمیت کا حامل ہے.

جو لوگ شرعی مجبوری کے علاوہ فریضہ حج ادا نہیں کرتے انکے لیے سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں مسجد کمیٹی خطیب حافظ یاسر محمود .منصور احمد. چوہدری محمد الیاس. ندیم بٹ. لالا پنوں. غلام حسین. نوید افضل. جمیل احمد بٹ. محمد شوکت افتخار احمد نے سفیر پاکستان کا نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا مرزا جاوید اقبال. چوہدری سفیان گجر ہکلہ. بدر وسیم. صحافی میاں وقار احمد لادیاں نے مسجد انتظامیہ کی طرف دعوت پر خصوصی شرکت کی مہمانوں کے لئے چاے سویٹ کا اہتمام کیا گیا تھا آخر میں وطن پاکستان ویونان کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گی.

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں