564

سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں حالیہ الیکشن 2018میں شہید ہونے والوں کے کیلئے فاتحہ خوانی ، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2018میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ فاتحہ خوانی کی اس تقریب میں روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہارون بلورشہید ، سراج رئیسانی شہید اور اکرام اللہ گنڈاپور شہید کی تصاویر آویزاں کرکے موم بتیاں جلا کر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون بلورشہید ، سراج رئیسانی شہید اور اکرام اللہ گنڈاپور شہید پاکستان کی اہم شخصیات ہونے کے ساتھ ساتھ محبت وطن اور درد دل رکھنے والی شخصیات تھیں۔

سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ کا خطاب سننے کیلئے ویڈیو دیکھیئے…

سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ خطاب کر رہے ہیں

سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں حالیہ الیکشن 2018میں شہید ہونے والوں کے کیلئے فاتحہ خوانی کی تقریب سے سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ خطاب کر رہے ہیںhttp://www.worldpoint.tv/?p=6735

Gepostet von World Point News am Montag, 30. Juli 2018

.
.

فاتحہ خوانی کی اس تقریب میں اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کے بانی ڈاکٹر جمعہ خان مری اور ان کے ساتھیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ڈاکٹر جمعہ خان مری نے ”ورلڈ پوائنٹ نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان مخالف قوتیں پاکستان اورخاص طور پر بلوچستان میں دہشتگری کی پشت پناہی کر رہی ہیںلیکن اب بلوچ قوم متحد ہوگئی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ الیکشن میں ووٹنگ کا تناسب سابقہ الیکشنز سے بہت زیادہ رہا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نگران حکومت کو صاف اور شفاف الیکشن کروانے مبارکباد پیش کی ہے ۔

فاتحہ خوانی کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی روس اہم شخصیات ملک شہباز، چوہدری زاہد خورشید، نور حبیب شاہ، خلیل الرحمان، شاہنواز بلوچ اور دیگر نے شہداء کی فاتحہ خوانی کی تقریب میں شرکت کی۔ آخر میں پاکستان میں امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں