ماسکو(ورلڈ پوائںٹ نیوز) روس میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے تمام شہید پاکستانیوں کے لئے فاتحہ خوانی کل بروز پیر شام 5 بجے ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوگی۔
پاکستان کمیونٹی کو شرکت کی دعوت عام ہے شہداء کے ایصال ثواب، بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا اور یکجہتی کا اظہارکرنے کیلئے بابرکت محفل میں ضرور شرکت کریں.
