ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018کے ناک آئو ٹ مرحلے میں روس اور اسپین کا میچ دیکھنے کیلئے سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے سفیر قاضی خلیل اللہ اور روس کے معروف بزنس مین طارق چودھری بھی خصوصی طور پر ماسکوکے فٹبال سٹیڈیم پہنچے۔
قاضی خلیل اللہ اور طارق چودھری نے بڑے پرجوش انداز مین میچ دیکھا اور روس کی ٹیم کو مکمل سپورٹ کیا جبکہ آخرمیں پنلٹیز پر روس کو برتری حاصل ہونے پر طارق چودھری خوشی سے اچھلتے رہے۔
سفیرپاکستان قاضی خلیل اللہ کا روس اور اسپین کا میچ دیکھنے کیلئے ماسکو فٹبال سٹیڈیم آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان محبت اور دوستی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب یہ دوستی چین اور پاکستان کی طرح سمندر سے بھی گہری ہوجائے گی۔