ممبئی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) عدالت کی جانب سے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے کا سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت کی جانب سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور عدالتی فیصلے کے بعد سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا تاہم سلو میاں کے مداحوں کو عدالتی فیصلہ پسند نہ آیا اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
Nothing will happen. Nothing can harm him. SC is there. Everyone knows who is guilty. But it’s Sad that “kare koi bhare koi”
I stand by #SalmanKhanPS- if you’re against him then don’t come in my mention just FO
— Sonal (@sonalSalmanK) April 5, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنال نامی اکاؤنٹ سے رد عمل آیا کہ سلمان کو کچھ نہیں ہوگا سب جانتے ہیں کہ کون اصل مجرم ہے۔افسوس کی بات ہے کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی۔
Indian Army is killing innocent People in Kashmir, If #SalmanKhan got jailed for 5 year hunting a buck then Indian Army should be jailed for 1000 years killing men women & children.
Qanoon Sab Kay Leye….— Ihtisham ul Haq (@iihtishamm) April 5, 2018
دبنگ خان کے ایک اور مداح احتشام الحق نے کہا کہ بھارتی فوج بھی کشمیر میں معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے اگر سلمان کو ہرن مارنے پر 5 سال قید ہو سکتی ہے تو پھر بھارتی فوج کو بھی معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے پر ہزار سال قید کی سزا ہونی چاہئے۔
(pic 1 & 2 ) : Nirab modi aur Vijay mallya
INDIA ko Barbaad kar ke bhag giya.
No case Against them.(Pic 3 & 4) : The God Salman Khan who still help million poor Ppl in INDIA.
The Black day of Humanity#WeSupportSalmankhan @BeingSalmanKhan #SalmanKhan pic.twitter.com/ncABfGLHVU— SALMAN ROCK (@skfrocks) April 5, 2018
ایک مداح نے سلمان کی سزا کے دن کو انسانیت کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کچھ تصاویر شیئرز کیں اور کہا کہ نیرب مودی اور وجے مالیا بھارت کو برباد کرکے بھاگ گئے لیکن اُن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں کیا گیا جب کہ لاکھوں افراد کی مدد کرنے والے سلمان کو سزا سنا دی گئی۔
I feel bad. He should be given relief. He has done a lot of humanitarian work: Jaya Bachchan, Rajya Sabha MP on #SalmanKhan #BlackBuckPoachingCase pic.twitter.com/VUEM0RIweE
— ANI (@ANI) April 5, 2018
سلمان خان کی سزا پر بالی ووڈ انڈسٹری بھی خاموش نہ رہی، امیتابھ بچن کی بیوی، معروف ادکارہ اور راجیا سبھا کی ایم پی اے جیا بچن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان نے انسانیت کی بہت خدمت کی ہے اسے ریلیف ملنا چاہیے۔
We Should Support Salman Khan ?
Salman is real human being
he help many peoples
Pray for him ?
?#WeSupportSalmankhan #SalmanKhan #SalmanVerdict #BlackBuckPoachingCase pic.twitter.com/zzoniYJOS0— Aamir Khan (@_aamirkhann) April 5, 2018
بالی ووڈ کے مسٹر پرفکیشنسٹ عامر خان نے خاموش نہ رہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سلمان خان کو سپورٹ کرنا چاہیے کیوں کہ اس نے بہت انسانوں کی مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں فلم’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔