ممبئی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘ میں ان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کو متعارف کروایا گیا ہے چونکہ یہ فلم سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بن رہی ہے لہٰذا سلمان اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اوراس کی تشہیر کافی عرصے سےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کررہے تھے۔
آج بھی سلمان خان نے ٹوئٹر پر شائقین کو یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بس کچھ ہی دیر میں وہ فلم’’لوراتری‘‘کا ٹریلر جاری کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر ہی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا’’لوراتری، یہ کہانی ہے پیار اور محبت کی۔‘‘
Loveratri – Yeh kahaani hai pyaar aur mohabbat ki! Aapke liye… https://t.co/KNhMMgHFWD#LoveratriTrailer #LoveTakesOver @aaysharma @warina_hussain @abhiraj21288 @skfilmsofficial @tseries
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) August 6, 2018
فلم میں آیوش ایک گجراتی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو گجراتیوں کے تہوار نوراتری کے دوران فلم کی ہیروئن وارینا حسین سے ملتا ہے اور دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے دونوں بھائی ارباز اور سہیل خان بھی شامل ہیں جو فلم میں پولیس کے کردار نبھارہے ہیں۔
فلم میں آیوش اور وارینا حسین مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں رام کپور، رونت رائے، ارباز خان، سہیل خان شامل ہیں۔ فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریر کی ہے اور اسے ابھی راج مینا والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔