364

سیاسی پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر کہا نقاب نہیں کر سکتی ،داڑھی رکھ لوں؟ ریحام خان

لندن / اسلام آباد(ورلڈپوائنٹ نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت دعوت دی گئی جس پر انھوں نے جواب دیا کہ وہ نقاب نہیں کرسکتیں تو کیا داڑھی رکھ لیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے انھیں ایک سیاسی جماعت نے شامل ہونے کا کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ نقاب نہیں لے سکتی، داڑھی رکھ لوں؟

ریحام نے فرضی داڑھی کے ساتھ اپنی ایڈٹ شدہ تصویر بھی شیئر کردی ساتھ ہی مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔ ریحام خان کی جانب سے اس سیاسی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا جس نے انہیں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں