سینٹ پیٹرزبرگ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے ڈائریکٹر محمد آصفصدیقی کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے صحافیوں کےوفد کے اعزاز میں جیسمین کیفے پر پرتکلف ڈنر دیا گیا. پاکستانی صحافیوں کا وفد ان دنوں روس کے دورے پر ہے وفد میں پاکستانی صحافی فہد حسین، مونا عالم،رمیزہ ماجد نظامی،سجاد عباسی، طارق محمود،پی جے میر اور عدیلہ نورین شامل ہیں. اس پرتکلف ڈنر میں پاکستانی صحافیوں کے علاوہ سفارتخانہ ماسکو کے اسسٹنٹ قونصلر اسرار محمود نے بھی شرکت کی جو وفد کے ہمراہ تھے.
