267

سینٹ پیٹرزبرگ: فیفا ورلڈکپ2018، اداکارمانی بنے آصف صدیقی کے مہمان

سینٹ پیٹرزبرگ(شاہد گھمن سے) روس میں فیفا ورلڈ کپ کا جنون عروج پہ ہے اور پوری دنیا سے شائقین فٹبال میچز سے لطف اندور ہو رہے ہیں جن میں پاکستانی شائقین فٹبال کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور روس میں مقیم پاکستانی اپنے فٹبال فینز پاکستانیوں کی میزبانی میں بھی کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے نامور اداکار سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی سینٹ پیٹرزبرگ کی معروف کاروباری شخصیت آصف صدیقی کے مہمان بنے ۔ آصف صدیقی نے نہ صرف ان کی دعوت و طعام کا اہتمام کیا بلکہ سینٹ پیٹرز برگ کے معروف تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی۔

اداکار مانی کا کہنا تھا کہ سینٹ پیٹرز برگ بہت خوبصورت شہر ہے اور یہاں آکر وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آصف صدیقی کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں