سینٹ پیٹرز برگ( محمد آصف صدیقی سے) سینٹ پیٹرزگ کے نیویسکی ایونیومیں 30 سالہ نشے میں دھت کار سوار نے فٹ پاتھ پر کار چڑھادی جس کے نتیجہ میں ایک امریکی شہر سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں
اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے.ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور نے نشہ کیا ہوا تھا اور نشے میں دھت گاڑی چلا رہا تھا کہ اس نے اپنی گاڑی راہگیروں پر چڑھادی جس سے دوافراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد معجزانہ طورپر اس حادثہ سے بال بال بچ گئے. پولیس نے ڈرائیورکو گرفتارکر لیا ہے.