ماسکو،رپورٹ: شاہد گھمن
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور امن و سلامتی پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ روسی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو ہسٹری آف ماسٹر پیس کا تحفہ پیش کیا۔
بعد ازاں دونوں وزرا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور امن و سلامتی پر گفتگو کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات- دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور امن وسلامتی پرگفتگو- افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پربھی تبادلہ خیال-
مذاکرات میں افغانستان میں امن و استحکام کی جاری کوششوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر کے روز وزیر خارجہ تین روزہ، چار ملکی دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے، ان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام ہمراہ ہیں۔
Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi held discussions with his Russian counterpart Sergey Lavrov in Moscow today. They discussed the bilateral relations and regional situation especially progress on Afghan peace and reconciliation process. pic.twitter.com/TjjTtmRglv
— Govt of Pakistan (@pid_gov) December 26, 2018
گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ میں ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امورپر بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چارملکی دورے کا بنیادی مقصد خطے کے اہم ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو بڑھانا ہے۔
On the final leg of his tour to regional countries, FM Shah Mahmood Qureshi held discussions with his Russian counterpart Sergey Lavrov @mfa_russia. B/L & Regional situation especially progress on Afghan peace and reconciliation discussed.#Pakforpeace pic.twitter.com/jvjBhRuQbJ
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) December 26, 2018
وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد پہلے کابل پہنچا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات- دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور امن وسلامتی پرگفتگو- افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پربھی تبادلہ خیال- pic.twitter.com/PtgV1Ck7o7
— Govt of Pakistan (@pid_gov) December 26, 2018
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد افغان ہم منصب سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ افغانستان صدارتی محل پہنچ گئے جہاں ان کی افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ون آن ون ملاقات منعقد ہوئی۔
افغان صدر نے افغان امن عمل کے لیئے بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے بعد وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات ایرانی ہم منصب جواد ظریفی سے ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران دونوں ممالک کے بہتر تعلقات اور پاکستان سے دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔