390

شمالی کوریا جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا: روسی سینیٹرآلکسی پوشکوف

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ذرائع نے روسی خبر رساں ادارے ” تاس نیوز” کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی سینیٹر آلکسی پوشکوف کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ سے ملنے کے خواہاں ہیں لیکن پیانگ یانگ اپنی جوہری پروگرام کو ترک نہیں کرے گا، کیوں کہ اسے معلوم ہے کہ واشنگٹن نے دوسرے ممالک کے ساتھ کیا کیاہے۔

روسی سینیٹرنے سماجی ویب سائٹ پر بیان جارے کرتے ہوئے کہا کہ ” کیم جونگ جانتا ہے اورتاریخ گواہ ہے کہ قذافی نے جوہری پروگرام ترک کیا تو امریکا نے اس کے ساتھ کیا وفا کی، یا عراق کے صدر صدام حسین جس کے پاس جوہری توانائی تھی ہی نہیں یا ونزوئلا کے صدر نیکلاس مادورو کے ساتھ کیا معاہدہ کیا، شمالی کوریا جوہری پروگرام کو کبھی بھی ترک نہیں کرے گا، ٹرمپ چاہے ان سے جتنی بھی ملاقاتیں کرلیں”۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں