راولپنڈی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں، شہیدوں کوسلام۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بار 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان بھرپور اور منفرد انداز میں منایا جائے گا، یومِ دفاع کےسلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گے، تعلیمی اداروں میں شہداکی یاداور وطن سے محبت کی تقریبات ہوں گی ۔
Defence and Martyrs Day 2018. Ministry of Information & ISPR in joint coordinating role. Planning conference held at ISPR. Representatives from civil society, media & armed forces attended. Nation will remember and salute its martyrs and their families in a befitting manner IA. pic.twitter.com/i1mvTyHdC5
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 28, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں، شہیدوں کوسلام، تمام ادارے اپنے اپنےشہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب کریں گے، اور تمام ایئر پورٹس پرشہدا کی تصاویرلگائی جائیں گی۔
Defence and Martyrs Day 2018#WeLovePakistan #ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے pic.twitter.com/mdmIhn6ExY
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 28, 2018
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بشمول میڈیا کو چاہیئے کہ وہ زندہ قوم کی طرح اپنے شہداء کو یاد رکھیں، میڈیا سے منسلک افراد شہدا کے گھروں میں جائیں اور انہیں احساس دلائیں کہ ان کے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطرجان دی۔