740

شیخ محمد نعیم کی جانب سے کک باکسنگ چیمپئین شپ کیلئے آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

سینٹ پیٹرز برگ( آصف صدیقی بیوروچیف ورلڈ پوائںٹ نیوز) روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کیفے تندور اینڈ گرل کے روح رواں شیخ محمد نعیم نےروس میں اوپن یورپین پروفیشنل کک باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں اشفاق احمد، محمد سہیل طاہر رحیم ،عطااللہ اور گل محمد،فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کا کڑ، ہیڈ کوچ منصور احمد درانی،سیکرٹری محمد اشفاق ودیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں سوموارکی رات پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا اور پردیس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دیسی کھانوں سے تواضع کی.

پاکستانی کھلاڑیوں نے اس مہمان نوازی پر شیخ محمد نعیم کا شکریہ ادا کیا ہے اور خوشی کا اظہار کیا کہ دیارغیر میں ہم وطنوں کیلئے پاکستانی بھائیوں کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی اور پر خلوص دعوت کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں