338

صدر ایردوان کی 65 ویں سالگرہ،پوٹن کی مبارکباد

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلیفون پر 65 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

علاوہ ازیں دونوں صدور نے اپریل میں ہونے والے ترک۔روس اعلی تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی غور کیا ۔

کریملن کے دفتر اطلاعات کے مطابق ، روسی لیڈر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ صدر ایردوان کی شخصیت ترک۔روس تعلقات کے فروغ میں اہم کردار کی حامل رہی ہے ۔

یاد ر ہے کہ اپریل میں ماسکو میں روس ۔ترک اعلی تعاون کونسل کا 8 واں اجلاس ہوگا جس کی صدارت دونوں ملکوں کے صدور کریں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں