ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) صدر رجب طیب ایردوان رشین فیڈریشن کے ایک روزہ دورے کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوتین سےملاقات کریں گے
ذرائع کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں دونوں صدور کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرہ منعقد ہوں گے جس میں ترکی اور روس کے تعلقات کے علاوہ شام کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا ۔