345

طالبان اورامریکا کے درمیان مذاکرات 18 فروری کو پاکستان میں ہوں گے

کابل(ورلڈ پوائنٹ نیوز) طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔افغانستان میں 17 سال سے جاری امریکی اتحادی افواج اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی ختم کرنے اور امن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس کی تصدیق کی ہے، اس سے قبل قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں اور پاکستان میں مذاکرات کے بعد 25 فروری کو دوبارہ دونوں فریقین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مزید بات چیت کریں گے۔

جاری بیان کے مطابق طالبان کا وفد وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا، اس طرح سال 2001 کے بعد طالبان وفد کی کسی پاکستانی وزیرِ اعظم سے یہ پہلی ملاقات بھی ہوگی۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں