برلن (ورلڈ پوائنٹ)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جرمن سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔ قبل ازیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے انتخابی سلسلے میں ہونے والے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران کہا تھا کہ وہ ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے جاری مذاکرات کا خاتمہ چاہتی ہیں۔ تاہم ترکی نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لائی جائے گی
