222

عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام

چیئرمین تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان براہ راست اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے کتاب میں یہ بات کی ہے کہ کیسے جنسی دباؤ کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ جنسی ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے اور عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما

ریحام خان نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہےاور ایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے، عمران خان کا اقتدار میں آنا پاکستان کیلئے بڑا رسک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ کو ووٹ نہیں دوں گی اس بات پر انھوں نے قہقہہ لگایا تھا جب کہ میں اب بھی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دوں گی۔

اسے بھی پڑھیں: ریحام خان کی کتاب پرعارضی پابندی عائد

ریحان خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریات اب تک غیر واضح ہیں اور حالیہ یو ٹرن سے بھی یہ واضح ہے عمران خان انتہاپسندوں کے حامی ہیں اور وہ اسلامی ووٹ بینک کو اقتدار میں آنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں