566

عمران خان عالم اسلام کیلئے ایک مضبوط لیڈر ثابت ہوں گے،نورحبیب شاہ صدر پی ٹی آئی روس

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز)عمران خان عالم اسلام کیلئے ایک مضبوط لیڈر ثابت ہوں گے،اوورسیز پاکستانی اپنے لیڈر کو وزیراعظم کے روپ میں دیکھنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف روس کے صدر نور حبیب شاہ نے ”ورلڈ پوائنٹ نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئےکیا.

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ملک گیر جیت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکنان، ممبران اور عہدیداران خوشیا منا رہے ہیں تو ساتھ ساتھ سانحہ کوئٹہ اور انتخابات میں اپنی جان کی بازی ہارنے والوں کو بھی یاد رکھے ہوئے ہیں

نور حبیب شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت کا نظریہ رکھتی ہے اور انہو ں نے اپنے خیبر پختون خواہ میں اس خدمت کے عمل سے ثابت کیا ہے اور وہاں کی عوام نے انہیں دوبارہ منتخب کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ان شا اللہ مرکز کی حکومت میں بھی ہمارے قائد عمران خان پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے اور جو خواب انہو ں نے ہمیں دکھایا ہے وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا. جبکہ پی ٹی آئی پنجاب میں بھی حکومت بنا کر ن لیگ کی سیاست کا خاتمہ کر دے گی.

انہو ں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سانحہ کوئٹہ اور دیگر مقامات پر دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین!

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں