186

عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار

گوجرانوالہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز) عمران خان کے دورے کے دوران تحریک انصاف نے پارٹی چئیرمین کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

دورہ گوجرانوالہ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، پی ٹی آئی یوتھ نے ’بلا‘ فورس تیار کرلی ہے اور جوتا اچھالنے کی کوشش کرنے والوں کو بلے پڑیں گے۔

گوجرانوالہ میں کھلاڑیوں نے سرخ اور سبز بلے اٹھا کر عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی یوتھ کے بلا بردار کارکن عمران خان کے گرد حصار بنا کر رکھیں گے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں