کراچی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے خود کو اداکارہ ریشم کی جانب سے بدترین عورت کی مثال کہنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ زندگی میں ہر کوئی غلطی کرتا ہے، عمران خان سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں اگر میں بات کروں ریحام خان کی تو وہ عورت کی بدترین مثال اور جمائمہ گولڈ اسمتھ بہترین مثال ہیں۔
Comedy hahaaa https://t.co/QwpQEQMN3Y
— Reham Khan (@RehamKhan1) September 9, 2018
ریحام خان نے اداکارہ ریشم اورحمزہ علی عباسی سمیت مخلف شخصیات کا ذکر اپنی کتاب میں کیاتھا جس کے حوالے سے اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے اور اپنی کتاب بیچنےکے لیے مجھ سمیت ان تمام لوگوں کے نام لیے جن کا کبھی کوئی اسکینڈل نہیں رہا تاکہ زیادہ لوگ ان کی کتاب پڑھیں۔
Actually I did not put the Resham story in the book or in any notes anywhere. 🤔https://t.co/aPNKIjBAZR
— Reham Khan (@RehamKhan1) September 8, 2018
اداکارہ ریشم کے اس ویڈیو بیان پر ریحام خان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’دراصل میں نے ریشم سے متعلق کوئی بھی کہانی اپنی کتاب یا کسی بھی نوٹس میں کہیں لکھی ہی نہیں ہے۔‘‘