349

’’ فاطمہ ثریا بجیا ‘‘ کے 88 ویں یوم ولادت پرگوگل کا خراج عقیدت

کراچی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ملک کی مشہور و معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کے 88 ویں یوم ولادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔

فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں پی ٹی وی سے منسلک ہوئیں، انھوں نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے کئی یادگار ڈرامے تحریر کیے جن میں ’’شمع‘‘ ، ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’انا‘‘، ’’تصویر‘‘ شامل ہیں۔

’’بجیا‘‘ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جبکہ جاپان نے بھی انھیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔ انھوں نے سندھ حکومت کی مشیر برائے تعلیم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں