بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم زیرو‘ کے گیت ’عشق بازی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
اداکار شاہ رخ خان نے آنے والی فلم ’زیرو‘ کے نئے گیت کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔ کنگ خان نے گانے کی ریلیز کا اعلان شاعرانہ انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا راہ میں کر آئے عشق بازی۔
Akele chale the ishq ke safar par, karne mehboob ko raazi, dost aisa mila raah mein, kar aaye Issaqbaazi.#IssaqbaaziOutNow https://t.co/c3NANjdCJ7@beingsalmankhan @anushkasharma #KatrinaKaif @aanandlrai @ajayatulonline @irshad_kamil #SukhwinderSingh @aslidivyakumar @remodsouza
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 4, 2018
فلم ’زیرو‘ میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری دینے والے سلمان خان بھی گانے کی ریلیز پر خاموش نہ رہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست کے نام، دوستی کے نام، عشق کرنے والوں کے نام ، عشق بازی کے نام جس پر شاہ رخ خان نے سلو میاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر سے آپ کے گال چومنے کا دل کر رہا ہے۔
Thank u bhai from our whole team at Zero. Phir se aapka gaal choomne ka mann kar raha hai!! https://t.co/Vy2FalolJY
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 4, 2018
فلم کی مقبولیت کی طرح گیت ’عشق بازی‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تین منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔