290

فٹبال ورلڈ کپ: فرانس اور کروشیا کا فائنل کل ہو گا

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) فٹبال کا فاتح عالم کون ہو گا، فرانس اور کروشیا کے درمیان میدان کل سجے گا، کروشین ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے جبکہ فرانس 1998کا ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

فٹبال میں بادشاہت کی جنگ کیلئے روس میں محاذ تیار ہے، فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ آخری معرکے کیلئے میدان اتوار کی رات آٹھ بجے سجے گا۔

سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیم کو ایک صفر اور کروشیا نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دی تھی۔ کروشیا پہلی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا جبکہ فرانس کو انیس سو اٹھانوے میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ طوطے اور اونٹ کے پیشگی رزلٹ نے فٹبال دیوانوں کو خوب محظوظ کیا، شائقین بھی فٹبال کے سپر مقابلے کے لئے پرجوش ہیں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں