405

فیصلہ تبدیل ,این اے 84گوجرانوالہ سے بلال اعجاز پی ٹی آئی کے امید وار ہوںگے

گوجرانوالہ (ورلڈ پوائنٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری کی گئی ٹکٹوں کی تقسیم میں گوجرانوالہ کے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدواربلال اعجاز کو این اے 84گوجرانوالہ کی بجائے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی کو جاری کر دیا گیا جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا کیونکہ بلال اعجاز نے 2013کے الیکشن میںبطور آزاد امیدوار 70ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے اور یہ حلقہ (ن) لیگ کے حاجی مدثر قیوم ناہر ہ کا ہے جہاں سے ان کے بھائی مظہر قیوم ناہر دو مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نے بلال اعجاز کوٹکٹ دینے کی حامی بھر لی ہے جس پر فواد چوہدری نے بلال اعجاز کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے این اے 84کے امیدوارہونے کی تصدیق کردی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں