234

فیفا میں پاکستانی فٹبال نے دھوم مچا دی

کراچی (ورلڈ پوائنٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد فٹبال کی دھوم، فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد بڑھ گئی۔ پاکستانی فٹبال کے چرچے اپنے معیار اور پائیداری کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ڈالر کے کھلاڑی پاکستانی فٹ بال کے دیوانے ہیں اور اسی فٹ سے کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں، چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران پاکستانی فٹ کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالر رہی۔

واضح رہے کہ اس بار پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے منفرد “سٹیچ لیس” یا بغیر ٹانکے والی فٹبال متعارف کرائی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان فٹبالز دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں اگر اس کی سہی معنوں میں مارکیٹنگ کی جائے تو اس کی برآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں