433

لیور پول کا مصری فٹبالر محمد صلاح سے نیا 5 سالہ معاہدہ

لندن: (ورلڈ پوائنٹ نیوز) لیور پول کلب نے مصر کے سٹار فٹبالر محمد صلاح سے نیا پانچ سالہ معاہدہ کر لیا۔

لیور پول کلب نے مصر کے سٹار فٹبالر محمد صلاح سے نیا پانچ سالہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت وہ 2023 سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ 26 سالہ فٹبالر نے گزشتہ برس 34 ملین پاؤنڈ کے عوض روما سے لیور پول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی

اور انہوں نے کلب کی طرف سے 52 میچز میں 44 گولز کیے۔ لیور پول منیجر جرگن کلوپ نے کہا کہ صلاح کا کلب پر اور کلب کا صلاح پر اعتماد ہی سب کچھ ہے، امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں