335

ماسکو:مرمانسک میں روس کا Tu-22M3 بمبار طیارہ لینڈ نگ کے دوران تباہ ہوگیا عملہ کے 2ارکان ہلاک

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مرمانسک کے فوجی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران روسی آرمی کا Tu-22M3 بمبار طیارہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ اس میں سوار 4 افراد کمانڈر، اسسٹنٹ کمانڈر، نیویگیٹر اور آپریٹر سوار تھے روس کی وازارت دفاع کے مطابق عملہ 2ارکان ہلاک جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے

پروں کی منفرد ساخت کے ساتھ روسی ساختہ Tu-22M3 بمبار طیارے کو طویل المسافت اور سُپر سانک خصوصیت کے ساتھ پہچانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے روس کے مشرق میں بحیرہ جاپان کے اوپر پرواز کے دوران 2 روسی Su-34 جنگی طیارے فضاء میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں