297

ماسکو:پاکستانی کمیونٹی روسی قوم کے غم میں برابر کی شریک ہے’ چوہدری زاہد خورشید

ماسکو(شہزاد احمد جنجوعہ) پاکستان کمیونٹی روس (مل کر پاکستان ) کے سینئر نائب صدر چوہدری زاہد خورشید نے روس کے شہر کیمرووو میں ایک ٹریڈ سنٹر میں لگنے والی آگ سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی غم کی اس گھڑی میںروسی قوم کے

ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے زیادہ تر معصوم بچے تھے بزنس سنٹرکے چار فلور تھے اور چوتھے فلور پر تین سینما گھر تھے جہاں بچوں کی کارٹون فلمیں لگی تھیں اور بچے کارٹون فلمیں دیکھنے میں مصروف تھے کہ پورے فلور کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بھاری

جان نقصان نے ہرآنکھ اشکبار کر دی۔ چوہدری زاہد خورشید نے مزید کہا کہ روس میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی روسی قوم کے تین روزہ سوگ میں برابرکی شریک ہے اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔آمین!

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں