ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) کیتھیڈرل مسجد ماسکو کے انٹرنیشنل ونگ کے ہیڈ ایلڈر گالیو نے پاکستان کمیونٹی روس کے صدرخلیل الرحمان اور پاکستانی کمیونٹی کو آج صبح نماز عید الفطر کیلئے کیتھیڈرل مسجد ماسکو میں ادا کرنے کی دعوت ہے۔
خلیل الرحمان نے ایلڈرگالیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دعوت کو قبول کیا ۔ کیتھیڈرل مسجد ماسکو میں عید کی نما ز صبح 8بجے ادا کی جائے گی ۔
پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان نے پاکستانی بھائیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ صبح 7بجے کیتھیڈرل مسجد ماسکومیں پہنچ جائیں۔