646

ماسکو: خلیل الرحمان کی پی ٹی آئی کی کامیابی پر تمام کارکنان ،ورکرز اور مرکزی رہنماؤں کو دلی مبارک باد

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز)ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں میں خوشی کی لہر محسوس کی جارہی ہے۔ پاکستان کمیونٹی روس کے صدر خلیل الرحمان نے پی ٹی آئی کی کامیابی پر تمام کارکنان ،ورکرز اور مرکزی رہنماوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان نے قوم میں جو امید کی کرن جگائی ہے وہ عوام کی بدلتی حالت میں نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان نے حلف نہیں اٹھایا اور ڈالر تیزی سے نیچے آ رہا ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ اب ملکی معیشت بہتر ہوگی اور پاکستان آگے بڑھے گا.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں