440

ماسکو: روسی مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ، ہنگامی لینڈنگ، 41 افراد ہلاک

ماسکو(شاہد گھمن سے) روسی مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث اسے ماسکو کے شریمتوا ائیرپورٹ پر میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، واقعے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 13 افراد کے ہلاک ہو نے کی تصدیق ہوئی اس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا اور بدقسمت طیارے کے 78مسافروں میں سے 37 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 41 افراد لقمعہ اجل بن گئے.

تفصیلات کے مطابق ایک روسی مسافر بردار طیارے کو اس وقت ماسکو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب دوران پرواز اس میں اچانک آگ لگی، شعلوں میں لپٹے ہوئے طیارے میں تیرہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، طیارے میں 78 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے رکتے ہی مسافر اور عملے کے ارکان جلتے طیارے سے بد حواسی میں نکل رہے ہیں۔

Fire during an emergency landing of an aircraft at Sheremetyevo Airport

ماسکو: روسی مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ، ہنگامی لینڈنگ، 13 افراد ہلاک Video

Gepostet von World Point News am Sonntag, 5. Mai 2019

روسی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دیکھا جائے گا کہ کہیں واقعہ کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ تو نہیں۔

مقامی طیارہ ایروفلوٹ سخوئی سپر جیٹ 100 کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ ماسکو ایئر پورٹ سے پرواز کر کے مرمانسک جا رہا تھا کہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

طیارے کے عملے نے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی خطرے کا سگنل بھیج دیا تھا جس کے بعد اس نے واپس ماسکو ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے عزیزواقارب کیلئے ہیلپ لائن نمبر17-17-775-800-8 بھی جاری کیا ہے جس پر کال کر کے معلومات لی جاسکتی ہیں.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں