400

ماسکو: سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے روسی میڈیا پر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

ماسکو(شاہد گھمن سے) ماسکو میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ نے روسی میڈیا سے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئےکہاھے کہ ہم پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے ہیں- لیکن ایک ہی وقت میں ہم نے پوری دنیا کو ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا بھرپور حق اور طاقت رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لۓ ہمہ وقت تیار ھے.

سفیرپاکستان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے انڈین پائلٹ کو بھارت کے حوالے کرکے ثابت کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے انہوں نے روسی میڈیا پر بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم اور بھارتی عزائم بھی عیاں کئے اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آگے بڑھے اور کشمیر کو بھارتی قبضہ سے آزادکروائے.

روسی میڈیا جو ہمیشہ بھارت کے حق میں کوریج کرتا آیا ھے ، لیکن اس بارپاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ نے سفارتی محاز پر ایک جاندارپاکستانی موقف پیش کرکے نہ صرف روسی میڈیا کو بھرپور طور پرقائل کیا – بلکہ روس نے سفارتی سطح پر پاکستان بھارت مذاکرات کے لئے پلیٹ فارم دینے کی جو پیشکش کی، اس میں پاکستانی سفارت خانہ کی طرف سے موجودہ صورتحال میں بھارت کی جارحیت کوبےنقاب کرنے کی کاوش شامل ہے.

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں